19 اپریل، 2018، 11:13 AM

پاکستان کے علاقہ گجرات میں تین یونیورسٹی طالبات پر تیزاب سے حملہ

پاکستان کے علاقہ گجرات میں تین یونیورسٹی طالبات پر تیزاب سے حملہ

پاکستان کے علاقہ گجرات میں ڈنگہ میں بس کے انتظار میں کھڑی تین یونیورسٹی طالبات پر موٹر سائیکل سواروں نے تیزاب پھینک دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ گجرات میں ڈنگہ میں بس کے انتظار میں کھڑی تین طالبات پر موٹر سائیکل سواروں نے تیزاب پھینک دیا۔ اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی آف گجرات کی تین طالبات بس کے انتظار میں کھڑی تھیں کہ دو طالبات آسیہ اور سائرہ دراز کے اپنے ہی ماموں عبدالقدیر نے بیٹوں کے ساتھ مل کر ان پر تیزاب پھینک دیااور فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے ایک ملزم حسام اویس کو گرفتار کرلیا جب کہ دو ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ تینوں طالبات کو عزیز بھٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دو طالبات کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔ تیزاب گردی کا شکار ہونےوالی طالبات میں دو بہنیں شامل ہیں۔

گجرات  پولیس کا کہنا ہے کہ تیزاب پھینکنے  والے تینوں افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے، تیزاب گردی کا شکار ہونے والی تینوں طالبات کی شناخت سائرہ عمر دراز، آسیہ عمردراز اور ہما یونس کے نام سے ہوئی ہے تینوں ایم ایس سی کی طالبات ہیں۔

News ID 1880144

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha